ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر کے ترال میں ہوئے انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک :پولیس

کشمیر کے ترال میں ہوئے انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد ہلاک :پولیس

Sun, 16 Jul 2017 11:58:57    S.O. News Service

سری نگر ، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جنوبی کشمیر میں پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان آج تصادم ہوا اور مانا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشیں ابھی برآمد نہیں ہوئی ہیں اور فائرنگ ابھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے 36کلو میٹر دور ترال کے ستورا جنگلی علاقے میں کچھ دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے وہاں ایک تلاشی مہم شروع کی، جس کے بعد دہشت گردوں کے فائرنگ کرنے کی وجہ سے تصادم شروع ہو گیا ۔ 


Share: